Istifsaar 3rd Issue

The third issue of Istifsaar is available now.
We know that the literary fraternity is eagerly waiting for the same. As we promised last time we have increased the number of copies by the tune 20% of the previous issue as we have faced the acute shortage of copies even in last edition which was 1.5 times of the first one.
This issue is divided into 10 sub parts including, Idariya, Yaad-e-RaftgaN, Nazr-e-saani, Ghazal kiwadi se, AfsanaaurmaiN, Dohekiduniya , Un suniNazmeN, Jahan-e-Deegar, KhidkiMeiNKhawab and Book Shelf, ( Dohekiduniya is the new addition this time.)
In the century year of birth , we have dedicated “Yaad-e- RaftgaN” in the name of legendry urdu poet MajeedAmjad, with a view to contact today’s reader with his work
In this issue also we have tried to present a mix n match of seniors and promising new voices. In total there are 47 entries of 26 different poets, writers, critics from India, Pakistan, Iran and USA.
In the current issue we are also presenting the translations of two prominent poets i.e. KedarNath Singh of Hindi and Vicente Aleixandre of Spanish. Kedarnath Singh, a prominent hindi poet of current era, who has recently got the prestigious Gyanpeeth Award and Vicente Aleixandre, one of the prominent figure of Generation-27 and recipient of Nobel Prize for Literature in 1977.
We are hopeful that like previous issues, this issue will also make inroad into the literary world and will be appreciated.
We thanks and appreciate the support of all the contributors, readers and entire literary fraternity.

6 thoughts on “Istifsaar 3rd Issue

  1. urdu Adab ki ye khidmat yaqinan kamyaab ho gi….ap ke risalaey mein khubsurat tehrereen hein….Mazeed kamyabi ke liye dua’gu hoon….

  2. (بات کچھ اِدھر اُدھر کی) – بُک ریویو؛ ’’استفسار‘‘
    رفیع اللہ میاں ہفتہ 1 نومبر 2014
    (1) تبصرہ
    صفحہ شیئر کریں
    صفحہ پرنٹ کریں
    دوستوں کو بھیجئے

    اس رسالے کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں پاکستان کے شعرا و ادبا کو بالخصوص جگہ دی گئی ہے۔ فوٹو محمد محسن
    سرحدی کشیدگیوں کے اس موسم میں جے پور، راجستھان سے اردو ادب کے میدان میں کتابی سلسلے ’استفسار‘ کی آمد ایک اور خوشگوار جھونکے کی مانند ہے ، اور شعروادب کی سطح پر اس معتبر سلسلے کو مزید تقویت دے رہا ہے جو اردو ادبی رسائل نے دونوں طرف سے قائم کیا ہوا ہے۔پاک بھارت تعلقات کی بہتری کے لئے سیاسی سطح پر کوششیں جاری ہیں تاہم فن و ادب کی سطح پر دیکھا جائے تو درمیان میں کوئی پردہ نظر نہیں آتا۔ خصوصاً دونوں ممالک میں اردو ادبی رسائل بلا امتیاز دونوں طرف کے ادیبوں اور شاعروں کی تخلیقات چھاپتے ہیں۔ پاکستان سے بھی ایسے کئی نمایاں ادبی رسائل نکلتے ہیں جن میں کراچی سے احسن سلیم کی ادارت میں چھپنے والا ادبی کتابی سلسلہ ’اجرا‘ بھی شامل ہے۔
    جے پور سے شائع ہونے والے اس ادبی جریدے میں مضامین اور شعریات و غزلیات کے انتخاب کے حوالے سے بہت احتیاط سے کام لیا گیا ہے۔ یہ اس کتابی سلسلے کا تیسرا شمارہ (جون 2014) ہے لیکن نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی تیزی سے پذیرائی پارہا ہے۔ اس رسالے کا گیٹ اپ بہت صاف ستھرا ہے جسے دیکھ کر پڑھنے کی خواہش جاگتی ہے۔ لیوٹالسٹائی کے مضمون ’فن کیا ہے؟‘ کے ایک اقتباس کے ترجمے (ڈاکٹر جمیل جالبی) کو اداریے کی صورت میں پیش کیا گیا ہے۔ اس رسالے کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں پاکستان کے شعرا و ادبا کو بالخصوص جگہ دی گئی ہے۔ استفسار کے اس تیسرے شمارے میں یاد رفتگاں کے عنوان کے تحت جدید اردو نظم کے نمایاں شاعروں میں سب سے ممتاز شاعر مجید امجد کی پیدائش کے سو سال مکمل ہونے کے حوالے سے خصوصی اہمیت دی گئی ہے ،اور مدیر عادل رضا منصوری کے اپنے مضمون ’سو سال کے مجید امجد‘ کے علاوہ ڈاکٹر وزیر آغا کا مضمون ’مجید امجد: توازن کی ایک مثال‘ اور مجید امجد کی چند نظمیں اور غزلیں پیش کی گئی ہیں۔ راشد جمال فاروقی نے عتیق اللہ کی غزل کے حوالے سے ان کے چونکادینے والے لہجے سے قارئین ادب کو متعارف کرانے کی بہت اچھی کوشش کی ہے۔ یہ اشعار دیکھیں؛
    یہ دیکھا جائے وہ کتنے قریب آتا ہے
    پھر اس کے بعد ہی انکار کرکے دیکھا جائے
    ہزاروں کام ادھورے پڑے ہوئے ہیں ابھی
    بہت ضروری ہوا تب ہی مرکے دیکھا جائے
    اردو تنقید کے میدان میں پاک و ہند کی سطح پر جوان نقادوں کی ایک کھیپ سامنے آرہی ہے جو اردو ادب کے لیے نہایت خوش آئند ہے۔ ان میں ایک ہندوستانی نقاد معید رشیدی بھی ہیں۔ انہوں نے اپنے مضمون ’نئی نسل اور اقبال کا معاملہ؛ چند باتیں‘ میں علامہ اقبال کی شاعری کے حوالے سے یہ نکتہ اٹھایا ہے کہ ان کی زندگی کے تینوں ادوار کی شاعری کے اصل مخاطب اور محرک نوجوان ہیں، لیکن آج کی نوجوان نسل ان کی شاعری سے لاتعلق کیوں دکھائی دیتی ہے۔ اس کی وجہ وہ اندھی عقیدت اور اقبال کو مختلف طبقات کے ہاتھوں مختلف خانوں میں بانٹا جانا قرار دیتے ہیں۔ اقبال کی شاعری ایک نظام فکر پر مبنی ہے اس لئے اس پر بھی سوالات قائم کئے جاسکتے ہیں، چنانچہ کسی پہلو پر تنقید معاشرے میں معیوب نہیں سمجھاجانا چاہیے۔ معید رشیدی نے جو سوال اٹھایا ہے میرے خیال میں اس کا بہتر جواب صلاح الدین درویش کی تصنیف ’فکراقبال کا المیہ‘ میں مل سکتا ہے۔
    اس شمارے کا سب سے اہم مضمون پاکستان سے فائزہ افتخار کا ’اکیسویں صدی کی اردو نظم کے اہم رجحانات‘ ہے۔ اس میں پاکستان میں 2000 سے 2013 تک شائع ہونے والے مجموعوں کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ فائزہ نے بڑی محنت کے ساتھ بہت سارے شعرا کا کلام پڑھ کر ان کے بنیادی موضوعات کا احاطہ کیا ہے۔ اسلوب اور ہیئت پر صرف اشارے ہی ملتے ہیں تاہم ایک مختصر مضمون میں کئی شعرا کی نظموں کے اسلوب اور ہیئت پر بات ممکن بھی نہیں ہے۔ اسی طرح نمائندگی کے حوالے سے مزید کئی اچھے نظم گو شعرا کا تذکرہ ہوسکتا تھا۔ فائزہ نے لکھا ہے کہ اپنے عہد اور معاصر حالات سے متاثر ہونے اور اثرات قبول کرنے کا رجحان جدید نظم گو شعرا میں نمایاں ہے۔ انہوں نے اردو نظم میں لہجے، لفظیات اور مواد کی سطح پر بہت سی مماثلتوں کا انکشاف کرکے تازہ لکھی جانے والی نظم کی نقاب کشائی کی ہے۔
    ’غزل کی وادی سے‘ کے عنوان کے تحت 14 غزلیں شامل ہیں۔ شعرا میں ڈاکٹر نریش، عزیز پریہار، پرِتپال سنگھ بیتاب، حبیب کیفی، راشد طراز، شمشیر حیدر (پاکستان)، خالد کرار، کاشف حسین غائر (کراچی، پاکستان) اور الیاس بابراعوان (پاکستان) شامل ہیں۔ ’کھڑکی میں خواب‘ کے تحت بھی عمر فرحت کی دو غزلیں اور پاکستان سے عارفہ شہزاد کی دو نظمیں شامل کی گئی ہیں۔ ’بک شیلف‘ کے عنوان سے پاکستان سے ڈاکٹر عشرت رومانی نے اقبال متین کے افسانوں کے مجموعے ’شہرآشوب‘ پر مطالعے کے بعد تاثرات قلم بند کئے ہیں۔ استفسار میں خطوط کے سلسلے کی کمی محسوس ہوتی ہے جو ادبی جرائد کا ایک اہم سلسلہ ہے۔
    ’افسانہ اور میں‘ کے عنوان کے تحت دو منتخب افسانے شامل ہیں جن میں سے ایک ہندوستان کے اچھے افسانہ نگار ابرار مجیب کا اور ایک پاکستان سے رفیع اللہ میاں (راقم الحروف) کا ہے۔ ’نروان سے پرے‘ ابرار مجیب کا ایک ایسے آرٹسٹ کا فسانہ ہے جو ’زندگی کا مسلسل اپنے آپ کو دہرائے جانے کی آگہی‘ کا شکار ہوگیا تھا اور وہ خالی الذہن ہوکر کسی نئی تخلیقی لہر کا متلاشی تھا۔ یہ تلاش اور انتظار آخرکار اسے تخلیقی دیوانگی کی طرف لے گئی۔ افسانے کا موضوع اچھا ہے لیکن بیانیے میں کوئی نیا پن نہیں ہے۔ راقم الحروف کے افسانے کا عنوان ’چاندنی‘ ہے جس پر تبصرے کا میں اہل نہیں۔
    اس کے علاوہ اس شمارے میں ندا فاضلی کے دوہے اور ’اَن سنی نظموں‘ کے عنوان تلے افتخار حیدر (کراچی) کی ایک اور شہرام سرحدی کی چھ نظمیں شامل ہیں۔ ’جہان دیگر‘ کے تحت شین کاف نظام نے معروف ہندی شاعر کیدار ناتھ سنگھ کا تعارف اور تین نظموں کا اردو ترجمہ پیش کیا ہے۔ امریکہ سے احمد سہیل نے نوبل انعام یافتہ ہسپانوی شاعر وائسنٹ الیگڑنڈر کا تعارف پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وائسنٹ کی نظمیں تنہائی، موت اور افسردگی کے احساسات کے دائرے سے نکلتی ہوئی پراسرار اور طلسماتی فضا میں کائنات کی خوابیدگی کو سماجی سطح پر بیان کرتی ہیں۔ انہوں نے چھ نظموں کا اردو ترجمہ بھی پیش کیا ہے جس کے بارے میں وہ خود اعتراف کررہے ہیں کہ یہ تراجم اردو میں منتقل ہوکر اپنی تازگی برقرار نہیں رکھ سکے ہیں۔ انگریزی ہو‘ ہسپانوی یا دیگر مغربی زبانیں، جب اردو میں ان کی نظمیں منتقل کی جاتی ہیں تو ترجمہ عموماً لفظی ہوتا ہے۔ جس طرح غالب کے شعر کے لفظی ترجمے کے بعد شعر غارت ہوجاتا ہے اسی طرح یہ نظمیں بھی اردو میں منتقل ہونے کے بعد بے ہنگم لفظوں کا ایک ڈھیر رہ جاتا ہے۔ ترجمہ نگاروں کو اس ضمن میں احتیاط اور خصوصی توجہ برتنے کی ضرورت ہے۔
    اس کتابی سلسلے کے مدیران شین کاف نظامی اور عادل رضا منصوری ہیں۔ 96 صفحات پر مشتمل اس رسالے کی قیمت صرف 35 روپے ہے۔ رابطہ کے لیے پتا ہے 413، مہیما ہیریٹج، سینٹرل اسپائن، ودیا دھر نگر، جے پور (راجستھان)۔ پاکستان و خلیجی ممالک کے لیے سالانہ زرتعاون 800 روپے ہے۔
    ……………. review by Rafiullah Mian in Express News – Pakistan
    http://www.express.pk/story/299654/

  3. آج اردو اکادمی دہلی کی لائبریری میں پہلی بار استفسار کا دیدار ہوا، مضامیں اور خصوصی گوشہ پسند آیا۔ آپ کی ٹیم کو اس عمدہ رسالے کے لیے مبارکباد
    عزیر اسرائیل
    ایڈیٹر
    اردو ریسرچ جرنل
    http://www.urdulinks.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Current ye@r *

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Please fill out your details. And Download Our Pdf!

[vCitaContact type=contact width=500 height=350]