The second issue of Istifsaar was out in late April 2014. As we experienced the acute shortage of copies in the case of 1st issue , we have increased the publication by the tune of 1.5 times of the first issue but the result remains the same and again we are short of supply , still we are getting orders and request of the issue almost on daily basis. Many reviews which were published in other journals and papers also added to this demand, we thank you all for this and promise to increase the numbers in the next issue.
This issue was also divided into 8 sub parts including, Idariya, Yaad-e-Raftgan, Nazr-e-saani, Ghazal ki wadi se, Afsana aur main, Unsuni Nazmen, Jahan-e-Deegar, Khidki Mein Khawab like the first one except the 9th ( i.e. Book shelf)
In total 38 entries of 27 different poets, writers, critics from India, Pakistan, USA, Iran were found place in this issue.
On 9th January 2014, urdu world has lost its one of the most prominent critic Dr. Waris Alwi. We sincerely thanks Jnb. Ahmed Sohail for providing the self made sketch of Waris sb. (sketch used on cover note of second issue was an own sketch made by Waris Alwi), we also thankful to Jnb. Jayant Parmar for providing the hand made sketch and along with the ghazal written in the remembrance of Jnb. Balraj Komal , one of the pioneer of urdu nazm, who also demised recently.
We thanks and appreciate the support of all the contributors ,readers and entire literary fraternity
aadil raza mansoori
Janab Aadil Raza Mansoori bhai
Congratulation for establishing a good looking website for your esteem literary magazine.
Very good keep it up
::: راجھستاں کے تاریخی گلابی شہر جے پور سے شائع ھونے والا نوخیز ادبی سہ ماہی جریدہ۔۔” استفسار” ۔۔ مارچ 2014 منظر عام پر آگیا ھے ۔پرچے کی ضخامت96 صفحات پر مشتمل ھے۔ “استفسار”کے گل دستے میں رنگا رنگ کے پھول کھلے ھوئے ہیں۔ جس میں کھلے پر پھول کے جداگانہ خوشبو مہکتی محسوس ھوتی ھے۔ شین کاف نظام اور عادل رضا منصوری نے بڑی محنت اور ہنر مندی سے پرچے کو ترتیب دیا ھے ۔ پرچے کا سرورق مدیران کی فنکارانہ حس جمالیات کی غمازی کرتا ھے۔ جریدے کو دیکھ کر احساس ھوتا ھے کہ راجھستان میں “اردو” ابھی زندہ ھے اور زندہ رھے گی۔ (احمد سھیل) :::
https://www.facebook.com/photo.php?fbid=10204497201489139&set=t.1011850558&type=3&theater
جے پور (راجستھان) سے شائع ہونے والا یہ اُردو جریدہ بڑی تیزی سے مقبولیت کی منازل طے کرتا ہوا نظر آ رہا ہے اور یقیناً اس پیش رفت کے پیچھے اُردو کے صاحب طرز شاعر اور ادیب جناب شین کاف نظام اور نئی نسل کے نمائندہ شاعر اور نوجوان صحافی جناب عادل رضا منصوری کی انتھک محنت اور حسن انتخاب ، دونوں عوامل کار فرما ہیں ۔۔۔ پیش نظر شمارے کا جملہ قلمی اثاثہ قابل تحسین ہے ۔۔۔ احمد سہیل ، عزیز پریہار ، مظفر حنفی ، شین کاف نظام ، ڈاکٹر مناظر عاشق ہرگانوی کے مضامین سے قاریئن کی معلومات میں اضافہ نہ ہو ایسا ہو ہی نہیں سکتا ۔۔۔ موصوفین متذکرہ بالا نے بڑی تحقیق اور عرق ریزی کے بعد اپنے مضامین قرطاس پر اُتارے ہیں ۔۔۔ افسانوی باب میں شامل سبھی افسانے عمدہ ہیں جس کے لیے شموئل احمد ، نینا عادل اور صادقہ نواب سحر مبارک باد کے مستحق ہیں ۔۔۔ غزلیات اور نظمیات کی رنگا رنگ وادیوں میں قاری کھو سا جاتا ہے ۔۔ ہندی زبان و ادب کے بلند قد شاعر جناب سچیدا نند ہیرا نند اتسائن اگئیے کی نظمیں “ناچ” اور ” گونگے ” بلا شبہ اُردو والوں کے لئے تحفہ ہیں ۔۔ ان تحائف کے لئے دو تین صفحات مزید بڑھا دیئے جایئں تو مضائقہ نہیں ہے ۔۔ معاصر زبانوں کے ادب کے مطالعے سے اُردو ادب کی موجودہ صورت حال کی پیش رفت کو جانچنے اور معیار و مقام کا تعین کرنے میں بڑی مدد مل سکتی ہے ۔۔۔۔
٭ برادر عزیز عادل رضا منصوری کو ایک مشورہ ضرور دوں گا کہ رسالے کے چھوٹے سے چھوٹے حصے کا استعمال وہ بڑے بڑے کاموں کے لیئے کریں تو بڑی عمدہ بات ہو ۔۔۔ میں نے پایا کہ بہت سے صفحات پر اُوپر نیچے کافی خالی اسپیس موجود ہے جسے استعمال کیا جا سکتا ہے اور مواد کی مقدار کو بڑھایا جا سکتا ہے ۔۔۔ نظموں کو یک کالمی رکھنے کی بجائے دو کالمی ٹائپ کروائیں تاکہ دو صفحات پر آنے والی نظم ایک صفحے پر آجا ئے ۔۔ اسی طرح مضامین کے آخیر میں چھوڑے گئے سادہ حصوں میں بھی غزلوں ، نظموں، اقتباسات اور اشتہارات کو پیش کیا جا سکتا ہے ۔۔۔ اُمید ہے نظام صاحب اور منصوری صاحب اس جانب خصوصی توجہ دیں گے ۔۔۔۔
استفسار پھلے پھولے یہی دعا ہے ۔۔۔۔۔ آمین ۔۔
امین بنجارا
جموں
https://www.facebook.com/630157967059750/photos/t.1011850558/648843015191245/?type=3&theater