استفسار کو مدیر رسالہ انعام

یہ خبرانتہائی مسرت کے ساتھ دی جا رہی ہے کہ کتابی سلسلہ ’استفسار‘ جے پور کے مدیر جناب عادل رضا منصوری کودلی پبلک لائبریری بورڈ، وزارتِ ثقافت، حکومتِ ہند کی جانب سے مدیر رسالہ انعام سے سرفرازکیا گیا ۔یہ فیصلہ 28فروری2018کی اعزازکمیٹی کی ایک میٹنگ میں جیوری ممبران کے اتفاق رائے سے سامنے آیا۔اس کمیٹی کی سربراہی ڈاکٹررام شرن گور(صدر،دلی لائبریری بورڈ)اورصدارت سرکردہ ادیب،شاعر اور نقادپروفیسرصادق کررہے تھے۔اردورسائل کمیٹی کے جیوری ممبران میں مشہور افسانہ نگارڈاکٹرپرویزشہریار اور معروف شاعروادیب پروفیسرشہپررسو ل گرم جوشی کے ساتھ موجودتھے۔
یہ انعامات دلی پبلک لائبریری کی ایک تقریب میں تفویض کیے گئے جس میں اردوکے علاوہ پنجابی اورسنسکرت زبان کے مدیران کوبھی اعزازات وانعامات سے نوازا گیا ۔28مارچ کوشام5:30 بجے امیرخسروکانفرنس ہال، دلّی پبلک لائبریری بورڈ، نزد پرانی دلّی ریلوے اسٹیشن، دہلی6- میں ہونے والی اس تقریب میں مہمان خصوصی ڈاکٹرمہیش شرماوزیرثقافت حکومت ہندرہے ۔تقریب کی صدارت پروفیسربلونت جانی پرووائس چانسلرساگریونیورسیٹی ساگرمدھیہ پردیش،کریں گے جب کہ ڈاکٹرراج نارائن شکل کارگزارصدراترپردیش بھاشاسنستھان،حکومت اترپردیش، لکھنؤ،ڈاکٹررام شرن گوڑصدردلی لائبریری بورڈ،ڈاکٹرلوکیش شرماڈائریکٹرجنرل دلی پبلک لائبریری مہمانان ذی وقار کے طور پر شریک رہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Current ye@r *

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Please fill out your details. And Download Our Pdf!

[vCitaContact type=contact width=500 height=350]